مائل بہ کرم مجھ پر ہو جائیں تو اچھا ہو
مائل بہ کرم مجھ پر ہو جائیں تو اچھا ہو
مقبول مرے سجدے ہو جائیں تو اچھا ہو
اس دشت نوردی سے پیچھا تو کہیں چھوٹے
ہم کوچۂ جاناں میں مر جائیں تو اچھا ہو
سر ہو در جاناں پہ دم اپنا نکل جائے
یہ کام محبت میں کر جائیں تو اچھا ہو
یوں تو سبھی آئے ہیں دفنانے مجھے لیکن
وہ بھی مری میت پہ آ جائیں تو اچھا ہو
پھر درد جدائی کا جھگڑا نہ رہے کوئی
ہم نام ترا لے کر مر جائیں تو اچھا ہو
دیکھیں نہ کسی کو ہم پھر دیکھ کے رخ تیرا
دیدار ترا کر کے مر جائیں تو اچھا ہو
رہ جائے محبت کا دنیا میں بھرم کچھ تو
دو پھول ہی تربت پہ دھر جائیں تو اچھا ہو
دھڑکا لگا رہتا ہے ہر وقت بلاؤں کا
ہم ساتھ نشیمن کے جل جائیں تو اچھا ہو
بدنام ہی کرنے کو آئیں وہ مگر آئیں
وہ اتنا کرم مجھ پر کر جائیں تو اچھا ہو
جا سکتے ہیں جانے کو ہم چل کے فناؔ دیکھیں
وہ خود ہمیں محفل میں بلوائیں تو اچھا ہو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.