ہے عشق کی نظروں میں بے شک وہی فرزانہ
ہے عشق کی نظروں میں بے شک وہی فرزانہ
دنیائے محبت میں کہلائے جو دیوانہ
ہوں رند خراباتی مشرب مرا رندانہ
بت خانہ ہو یا کعبہ ہر اک مرا مے خانہ
وہ ایک ہی مالک ہے ان دونوں مکانوں کا
کعبہ بھی اسی کا ہے جس کا ہے صنم خانہ
کچھ لطف اٹھا زاہد رندی کا مزا بھی چکھ
اک ہاتھ میں صہبا ہو اک ہاتھ میں پیمانہ
دونوں کی کشش سے میں ساکت ہوں جہاں پر ہوں
رخ ہے طرف کعبہ دل جانب مے خانہ
عشاق مناسب ہے لو چل کے سبق اس سے
تم سے کہیں بہتر ہے دل سوختہ پروانہ
پایا ہے لقب اچھا واللہ مبارک ہو
کہتے ہیں ندیمؔ اب تو سب آپ کو دیوانہ
- کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلدبارہویں (Pg. 304)
- Author : عرفان عباسی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.