Sufinama

اور کچھ ہوگی جنوں کی مرے توقیر کہ بس

تپش مین پوری

اور کچھ ہوگی جنوں کی مرے توقیر کہ بس

تپش مین پوری

MORE BYتپش مین پوری

    اور کچھ ہوگی جنوں کی مرے توقیر کہ بس

    اور چومیں گے قدم حلقۂ زنجیر کہ بس

    زندگانی کو غم عشق سے فرصت ہی نہیں

    دوسری ہے کوئی اس خواب کی تعبیر کہ بس

    آگیا ہوگا تمہیں اب تو تبسم کا شعور

    اور دکھلاؤں میں زخم دل دلگیر کہ بس

    لکھ دے ان کو بھی مرے نام تو احساں ہوگا

    غم ہیں کچھ اور بھی اے کاتب تقدیر کہ بس

    خون امید کے قطرات بھی بے رنگ ہیں اب

    اور کھینچے گا تصور تری تصویر کہ بس

    اے تپشؔ گردشِ دوراں سے یہ پوچھو تو کبھی

    اور بھی ہے ترے ترکش میں کوئی تیر کہ بس

    مأخذ :
    • کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلد گیارہویں (Pg. 89)
    • Author : عرفان عباسی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے