نگاہ روز اول دل نشیں ہے چشم جاناں کی
نگاہ روز اول دل نشیں ہے چشم جاناں کی
اسی بنیاد پر تعمیر ہے ایوان ارماں کی
جہان عشق میں صبح قیامت کا نمونہ ہے
حقیقت غیر کو معلوم کیا ہے شام ہجراں کی
جھکی اس وقت بت خانہ خانہ کعبہ کر لیا جس دم
جبین عجز کا یہ حوصلہ دیکھو مسلماں کی
جہاں مجھ سے لیا تھا دل مرا اس چشم پر فن نے
وہاں سے ابتدا ہے انقلاب چرخ گرداں کی
غبار رنج دشمن تک نہیں محفوظؔ کے دل پر
صفائی دیکھیے آئینۂ جذبات ایماں کی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.