جمال نور رحماں پر غزل کہنا عبادت ہے
جمال نور رحماں پر غزل کہنا عبادت ہے
وہ خلقت کے نگہباں پر غزل کہنا عبادت ہے
رسولؐ پاک جن کی میزبانی خود خدا نے کی
خدا کے پیارے مہماں پر غزل کہنا عبادت ہے
جسے قرآن میں اللہ خود محبوب کہتا ہے
اسی یاسین سبحاں پر غزل کہنا عبادت ہے
کرم سے جن کے دنیا کے ہر اک دکھ درد مٹتے ہیں
مسیحائے غریباں پر غزل کہنا عبادت ہے
مقابل جن کے ظالم اور جابر ٹک نہیں پائے
عرب کے شاہ مرداں پر غزل کہنا عبادت ہے
وہ حسن مصطفیٰ احمد خدا کو سب سے پیارا ہے
جمال روئے جاناں پر غزل کہنا عبادت ہے
- کتاب : Sukhanwaran-e-Izzat (Pg. 325)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.