وہیں پر جاکے ٹھہرا اہل دل اہل دل کا کارواں پہلے
وہیں پر جاکے ٹھہرا اہل دل اہل دل کا کارواں پہلے
محبت نے کسی کی لی تھی انگڑائی جہاں پہلے
نیا انداز تھا اس شام غم کی دل فریبی کا
ہوئی تھی آشنا نالوں سے جب اپنی زباں پہلے
انہیں کے سر رہا سہرا مری بربادئ دل کا
جو نالۂ غم میں ہوئے پل کر جواں پہلے
وہی تنکا کہ جس پر تھی بنا میرے نشیمن کی
بنایا برق نے اس کو چراغ آشیاں پہلے
صباؔ یکساں ہیں میرے واسطے گل ہوں کہ کانٹے ہوں
محبت نے پڑھائی تھی مجھے اپنی زباں پہلے
- کتاب : دبستانِ عظیم آباد (Pg. 71)
- مطبع : نکھار پریس مئو ناتھ بھنجن (1982)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.