Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

لاکھ فریاد کرو میرا جگر جلتا ہے

شاہ محمودالحسن

لاکھ فریاد کرو میرا جگر جلتا ہے

شاہ محمودالحسن

MORE BYشاہ محمودالحسن

    لاکھ فریاد کرو میرا جگر جلتا ہے

    کس کو باور ہو کے بے آگ کے گھر جلتا ہے

    اللہ اللہ رے ترے حسن کے شعلوں کی لپک

    دیکھنے والوں کا دامانِ نظر جلتا ہے

    جز محبت نہیں ناکامِ تمنا کو غرض

    دیکھ کو یہ مرے نالوں سے اثر جلتا ہے

    آتش ہجر جدا، گرمئی محفل ہے جدا

    کوئی ہنستا ہے کوئی تابہ سحر جلتا ہے

    گرم آنسو ہیں مری چشمِ تمنا میں بھرے

    نخلِ مژگاں میں جو آتا ہے، ثمر جلتا ہے

    گرمئی حسن سے ہے عشق کی دنیا کو فروغ

    یہ وہ عالم ہے کہ تا حدِ نظر جلتا ہے

    دیکھ کر اس کو محبت ہوئی سودائی بنے

    آنکھ سے دل میں لگی آگ ہے سر جلتا ہے

    کچھ خبر ہے تجھے اے مطلعِ دل کے خورشید

    رات بھر کس کی محبت میں قمر جلتا ہے

    منتظر ہے نگہِ گرم محبت سے کوئی

    دیکھیے دیکھیے اب پردۂ در جلتا ہے

    روشنی دل کی ہے محمودؔ نظر کی رہبر

    بن کے فانوس سرِ راہ گذر جلتا ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے