سلسلہ کیوں عرش تک پہنچے نہ میری آہ کا
سلسلہ کیوں عرش تک پہنچے نہ میری آہ کا
ثبت لوح دل پہ میرے نقش ہے اللہ کا
بعد مردن یاد میں اس کی خوشا اپنا عروج
بس کہ جسم زار اپنا ہے غبار اس راہ کا
صفحۂ دل پر مرے وحدت کی اس کی مہر ہے
داغ وہ رکھتی ہو جس سے ہے خجل رخ ماہ کا
پرتو توحید سے ہو کا سماں ہے آنکھ میں
صفحۂ قلب حزیں ہے نقش اس درگاہ کا
کیوں نہ محمودہ ہوں سارے مرحلے طے خیر سے
مجھ کو ورد اللہ کا ہے شغل بسم اللہ کا
- کتاب : دبستانِ عظیم آباد (Pg. 85)
- مطبع : نکھار پریس مئو ناتھ بھنجن (1982)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.