Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

محشرؔ ان رستوں میں آوارہ روی زیبا نہیں

محشر بدایونی

محشرؔ ان رستوں میں آوارہ روی زیبا نہیں

محشر بدایونی

MORE BYمحشر بدایونی

    محشرؔ ان رستوں میں آوارہ روی زیبا نہیں

    دیکھ کر چلیے یہاں یہ شہر ہے صحرا نہیں

    تو مجھے بلوا نہ اپنی خلوتِ خاموش میں

    لاکھ ہنگامے ہیں میرے ساتھ میں تنہا نہیں

    حادثوں کے شور میں دل کی بدل جائے گی بات

    آپ کا ہے یہ خیال اپنا خیال ایسا نہیں

    درد کی لذت، تباہی کا مزہ، غم کا سرور

    زندگی میں ہے سبھی کچھ زندگی میں کیا نہیں

    گر سنہ پھرتا ہے انساں درد کی پونجی لیے

    صبر کا گندم کسی بازار میں بکتا نہیں

    مستقل ہے ایک شوق و بے دلی کی کشمکش

    جیسے کچھ کہنا ہے اور کچھ بھی مجھے کہنا نہیں

    کوہ سے اترے تھے کھا لیتے کنارے کی ہوا

    دور تک اس کوہ کے نیچے کوئی دریا نہیں

    اس سے بڑھ کر اور اب کیا چاہیے جانِ حیات

    تیرا زیور زخم ہے چاندی نہیں سونا نہیں

    جلوۂ لعل و گہر کے ہاتھ پر بک جاؤں میں

    میرے سر میں ایسے سستا عشق کا سودا نہیں

    آئے ہو جو نقدِ ہمدردی لیے تم مطمئن

    تم کو میرے درد کی قیمت کا اندازہ نہیں

    محشرؔ ایسا بھی جنوں کیا کچھ تو گھر کی بھی خبر

    رات آدھی ڈھل چکی کیا آج گھر جانا نہیں

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے