مے رہے مستی رہے گردش میں پیمانہ رہے
مے رہے مستی رہے گردش میں پیمانہ رہے
مجمع رنداں رہے اور پیر مے خانہ رہے
دور ہوئے شراب و شوق و ساقی مست ناز
صدر مجلس خود رہے اور جوش مستانہ رہے
جبہ و دستار رہن مے رہے ساغر بکف
محتسب بھی مست ہو ہوشیار دیوانہ رہے
مے پلا ایسی کہ ساقی تیرے ہی رخسار کا
محو نظارہ رہوں انداز رندانہ رہے
ہے خراب بادۂ ساقی کمالیؔ کی دعا
حشر تک یا بوالحسن آباد مے خانہ رہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.