خزاں کی تیغ پہ ہے خون نسترن باقی
خزاں کی تیغ پہ ہے خون نسترن باقی
ابھی ہے رنگ چمن نگہت چمن باقی
بدل گیا ہے چمن میں مزاج لالہ و گل
ہے اک مجھی میں تری بوئے پیرہن باقی
ہوا زمانہ کہ رستے ہیں عشق کے ویراں
نہ راہرو ہی کوئی ہے نہ راہزن باقی
چلے تھے چند قدم ہی وہ میرے ساتھ مگر
ہے آج تک رہ الفت میں بانکپن باقی
فسانے کیا مری وارفتگی کے تازہ ہیں
نہیں تو زلف بتاں میں ہے کیوں شکن باقی
مجھی کو قدر زمانہ نہیں ہے اے میکشؔ
وگرنہ ہے تو زمانے میں قدر فن باقی
- کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلداٹھارہویں (Pg. 291)
- Author : عرفان عباسی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.