حسن ہو گیا آخر عشق رائیگاں اپنا
حسن ہو گیا آخر عشق رائیگاں اپنا
بن گیا نشاں ان کا مٹ کے ہر نشاں اپنا
میں جہاں سے اٹھا ہوں ذوق رنگ و بو لے کر
کیا ہوا جہاں تیرا ڈھونڈ اب نشاں اپنا
ابتدائے جادہ پر پھر پلٹ کے آ پہنچا
کامیاب منزل ہے آج کارواں اپنا
ہر قدم اٹھاتا ہے ان کے چشم و ابرو پر
ان کا آدمی نکلا میر کارواں اپنا
کس طرح ہوئے رسوا حسن و عشق کیا کہیے
حسن ان کا راز دل راز دل عیاں اپنا
حال آرزو کیا ہے کیا بتائیں اے میکشؔ
آنکھ فتنہ گر ان کی دل ہے بے زباں اپنا
- کتاب : Intikhab-e-Kalaam-e-Maikash (Pg. 93)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.