ترا سب کچھ یہی دنیا ہے میرا کیا ہے دنیا میں
ترا سب کچھ یہی دنیا ہے میرا کیا ہے دنیا میں
مجھے جانا ہے دنیا سے تجھے رہنا ہے دنیا میں
حقیقت کا میں جویا اور تو منکر حقیقت کا
جو خود دشمن ہو اپنا اس سے کیا موقع شکایت کا
جو پابند ہوس ہو راز کیا سمجھے محبت کا
ہوس کی قید سے بالا ہے معیار اپنی الفت کا
تری حد نظر شاہد فروشی کی دکاں تک ہے
مری پرواز کی وسعت مکاں سے لا مکاں تک ہے
میں ہوں پردے کے اندر اور تو پردے کو تکتا ہے
ہے لیلیٰ میرا مقصد اور تجھے محمل پہ سکتا ہے
جو شاہد ہیں زمانے کے مری عصمت کے شاہد ہیں
جو مسجود زمانہ ہیں وہ میرے در پہ ساجد ہیں
- کتاب : Intikhab-e-Kalaam-e-Maikash (Pg. 171)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.