Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

وہ چند لمحے جو گزرے ہیں تیری خدمت میں

میکش اکبرآبادی

وہ چند لمحے جو گزرے ہیں تیری خدمت میں

میکش اکبرآبادی

وہ چند لمحے جو گزرے ہیں تیری خدمت میں

نہ ہوتے وہ بھی تو اس زندگی کا کیا کرتے

ہمیں تو مر کے بھی رہنا ہے یاد میں تیری

نہ تیری یاد میں جیتے تو اور کیا کرتے

مگر کہ زیست کا مقصد تھا آسرا تیرا

کہ زیست ختم ہوئی تیرا آسرا کرتے

تو خود ہی جان تمنا ہے آرزو کی بہار

ترے نثار تمنا بھی تجھ سے کیا کرتے

میں جان لیتا مجھی میں نہیں ہے جرأت عرض

وہ ایک بار نظر ہی کو آشنا کرتے

مأخذ :
  • کتاب : Intikhab-e-Kalaam-e-Maikash (Pg. 110)

Additional information available

Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

OKAY

About this sher

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

Close

rare Unpublished content

This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

OKAY
بولیے