تم پر ہی طبیعت ہے افتاد طبیعت کی
تم پر ہی طبیعت ہے افتاد طبیعت کی
تم سے ہی محبت ہے تقدیر محبت کی
دیوانہ ہوں میں پھر بھی غیرت ہے شرافت کی
لیکن ترے غصے میں ہے شان مروت کی
تم اور ہو آمادہ اس طرح ترحم پر
قسمت میں تباہی تھی ناکام محبت کی
دل نے بھی تمہیں تاکا تم نے بھی جلایا دل
دل نے بھی قیامت کی تم نے بھی قیامت کی
تقصیر جو پوچھو تو میرے ہی جنوں کی ہے
تم نے جو شرارت کی ہے عمر شرارت کی
کچھ دیکھ کے میکشؔ کی الفت کا یقیں کرنا
ہر بات میں شوخی ہے اس رند طبیعت کی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.