تیری محفل سے کچھ اس حال میں ہم آتے ہیں
تیری محفل سے کچھ اس حال میں ہم آتے ہیں
جیسے مقتل سے شہیدوں کے علم آتے ہیں
تیری نظروں میں تو کچھ سحر ہے ظالم ورنہ
اپنے قابو میں بھی مشکل ہی سے ہم آتے ہیں
سن کے رہ جاتے ہیں ہم دیکھ کے جب لوگ تمہیں
کہتے ہیں دیکھیے وہ اہل کرم آتے ہیں
ہم بھی بیٹھے ہیں خفا جان سے اے جرأت شوق
ہاتھ میں وہ بھی لیے تیغ دو دم آتے ہیں
گھر مرا کعبہ ہے یا مجلس ماتم میکشؔ
ناز آتے ہیں اب ان کو نہ ستم آتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.