کبھی اہل جنوں بھی مصلحت سے کام لیتے ہیں
کبھی اہل جنوں بھی مصلحت سے کام لیتے ہیں
تمہیں جب یاد کرتے ہیں خدا کا نام لیتے ہیں
وہ مست ناز جب دزدیدہ نظروں سے پلاتا ہے
خودی والے بھی دست بے خودی سے جام لیتے ہیں
قیامت دم بخود ہے غمزہ ترکانہ ششدر ہے
خدا کے سامنے وہ آج میرا نام لیتے ہیں
رہ الفت میں ہرہر گام پر لغزش ہے میکشؔ کو
سنا یہ ہے کہ وہ گرتے ہوؤں کو تھام لیتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.