میں کس سے کہوں اے دل بس تجھ کو پیا چاہے
میں کس سے کہوں اے دل بس تجھ کو پیا چاہے
سب کچھ میں کروں ارپن جو مجھ کو پیا چاہے
اس پاپ کی نگری میں ہر اور اندھیرا ہے
اجیار میں بس وہ ہے جو تجھ کو پیا چاہے
اس پیار کی اگنی نے تن من کو جلا ڈالا
پھر بھی میں سکھی خوش ہوں دل تجھ کو پیا چاہے
کہنے کو ہر اک دلہن کہتی ہے سہاگن ہوں
پر وہ ہی سہاگن ہے تو جس کو پیا چاہے
مسجد ہے یہ مندر ہے وہ سامنے مے خانہ
کس اور میں اب جاؤں یہ دل تو پیا چاہے
اس رنگ میں خوش کاوشؔ اس حال میں ہے راضی
جس حال میں وہ رکھے جس رنگ کو پیا چاہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.