میں تیرے جوش کرم پر نگاہ کرتا ہوں
میں تیرے جوش کرم پر نگاہ کرتا ہوں
جبھی تو عمر کو وقف گناہ کرتا ہوں
تیرے فراق میں ہر وقت آہ کرتا ہوں
تیرے لیے جوانی تباہ کرتا ہوں
برس خدا کے لیے مجھ پر اے سحاب کرم
کہ تیری آس پہ پھر اک گناہ کرتا ہوں
سمٹ سمٹ کے اترتے ہیں جلوے سینے میں
جھک جھک کے جو ان پر نگاہ کرتا ہوں
یہ قلب ہی لے پہنچتا ہے ان کے کوچے میں
اگرچہ لاکھ اس کو انتباہ کرتا ہوں
- کتاب : تذکرہ شعرائے وارثیہ (Pg. 188)
- مطبع : فائن بکس پرنٹرس (1993)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.