میں وہ کوئی ہوں جس کا خدائی میں نام ہے
میں وہ کوئی ہوں جس کا خدائی میں نام ہے
کہتے ہیں جس کو حسن سو مجھ پر تمام ہے
عالم میں میری جلوہ نمائی کا ہر طرف
غوغا ہے غل ہے شور ہے اور دھوم دھام ہے
خلقت کے کان پر ہیں اسی ذکر سے ہوئے
ہر ہر زبان پر یہی بات اور کلام ہے
جس دل میں دیکھیے تو ہماری ہی چاہ ہے
جو آنکھ ہے سو تک رہی ہم کو مدام ہے
ہر سر کے بیچ اپنا ہی سودا ہے بھر رہا
اپنی تڑپ میں ریشہ و رگ ہر کدام ہے
دیکھا ہے جس نے حسن ہمارا بہ چشم دل
خوبان اس جہاں سے کب اس کو کام ہے
حاضر ہے بندگی میں ہماری تمام خلق
از عرش تا بفرش سب اپنا غلام ہے
رکھا ہے ہم سے ہر کوئی راز و نیازؔ شیخ
پر ایک نیازؔ اپنا مدارالمہام ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.