شکل انسان میں خدا ہے مجھے معلوم ہوا
شکل انسان میں خدا ہے مجھے معلوم ہوا
مظہر خاص بنا ہے مجھے معلوم ہوا
جب کھلی آنکھ حقیقت کی یہ اسرار کھلا
حق ہی نا حق بنا ہے مجھے معلوم ہوا
جب کھلی آنکھ حقیقت کی یہ اسرار کھلا
حق ہی نا حق تو خطا ہے مجھے معلوم ہوا
ہے یہ کل نور محمدؐ سے سمجھے بوجھے
کلمۃ الحق یہ کھلا ہے مجھے معلوم ہوا
اب بتاتا ہوں پتہ یار کو پایا میں نے
خانۂ دل میں ملا ہے مجھے معلوم ہوا
جو کہ خادمؔ ہے وہ آخر کو صفی ہی سمجھو
یہ سخن حق ہے بجا ہے مجھے معلوم ہوا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.