یارو نہ ڈھونڈھیو کہیں زنہار دیکھنا
یارو نہ ڈھونڈھیو کہیں زنہار دیکھنا
اپنے ہی دل میں یار کو ہر بار دیکھنا
دیکھو سمجھ کے دیکھیو اس شوخ چشم کو
سب صورتوں میں اس کو طرح دار دیکھنا
چشم سیاہ یار ڈسے ہے جہان کو
تیر نگہ میں اس کی سم مار دیکھنا
جس دل میں دیکھیے وہی عالی مقام ہے
ہر شئے میں بس اسی کو نمودار دیکھنا
ایمان مرا بھی ہے سنو تم بگوش دل
ہرگز بھٹک نہ رہیو خبردار دیکھنا
سودا ہم اپنا کر چکے بازار فقر میں
سب عاشقوں میں ہم کو خریدار دیکھنا
خادمؔ اٹھا چکا ہے بہت عشق کا مزہ
سب لذتوں میں اس کو مزہ دار دیکھنا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.