دیکھو صنم ہمارا کیا خوب بن کے آیا
دیکھو صنم ہمارا کیا خوب بن کے آیا
آدم میں آپ آیا انسان ہی کہلایا
سجدہ کیا اسی کو ساری ملائکہ نے
قرآن کی آیتوں میں مذکور جس کا آیا
معشوق کی صفت کو کیجیے بیاں کہاں تک
نیرنگیوں سے اپنی کیا کیا ہے رنگ لایا
اس شاہ سے ملے ہیں شاہ جہاں ہوئے ہیں
اس فقر کی بدولت کیا کیا مزہ اٹھایا
بھائی ہیں میرے دل کو پیاری ادائیں تیری
جب سے قدم پہ تیرے میں نے ہے سر جھکایا
سمجھو ذرا تو یارو تم شان احمدی کو
اللہ کس طرح سے ہر گھٹ میں ہے سمایا
مطلوب دل کے میرے حاصل ہوئے ہیں خادمؔ
محبوب نے ہے جب سے جلوہ ہمیں دکھایا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.