جب سے تجھ سے یہ دل زار دل آزار لگا
جب سے تجھ سے یہ دل زار دل آزار لگا
یاد میں رہتا ہوں ہر دم تری اے یار لگا
دوئی یکسو ہوئے جام مے وحدت ساقی
دیا تونے جو مرے ہونٹھ سے اک بار لگا
ناخدا تو ہی مری کشتی کا اے نور خدا
بہا جاتا ہوں خدا را مجھے اب پار لگا
دین و دنیا سے مجھے کام نہیں ہے ہرگز
تجھے اے جان جہاں جب سے سروکار لگا
نظر فضل و کرم سے مجھے محروم نہ کر
ہوں غلامی میں تری حیدر کرار لگا
تیری ہی شکل ہے بس آٹھ پہر پیش نظر
دل کو رہتا ہے ترا دھیان جو دل دار لگا
میں ہوں خادم تری نگاہ کا میرے مخدوم
حل ہوا تیری نگہ سے جو مجھے کار لگا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.