رات خلوت میں فقط میں تھا کہ جانانہ تھا
رات خلوت میں فقط میں تھا کہ جانانہ تھا
سایہ خویش بھی اس وقت میں بیگانہ تھا
میری آغوش میں تھا آئینہ رو شکل خیال
زلف تھی اور دل صد چاک مرا شانہ تھا
وقت خوش تھا مرا دوری میں تری اے ساقی
مئے وحدت سے لبالب میرا پیمانہ تھا
ہوئے یکسو جو دوئی سے تو خودی کو چھوڑا
اس بہانہ سے فقط یار سے مل جانا تھا
حضرت شاہ صفی مطلب خادمؔ بالکل
آپ کے فضل سے پورا ہوا جو مانا تھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.