دل میں سما رہا ہے رب غفور میرا
دل میں سما رہا ہے رب غفور میرا
جلوہ دکھا رہا ہے باطن میں نور میرا
تیری طرف جو پہنچا سر کو قدم بنا کے
یک رنگ ہو گیا ہے نزدیک و دور میرا
روشن ہے مجھ میں جاناں مانند شمع فانوس
سر خفی عیاں ہے دیکھو ظہور میرا
در عین وصل جویا ہوں یار ہم نشیں کا
لڑکا تو ہے بغل میں بستی میں شور میرا
خادمؔ کی غرض یہ شاہ صفی سے اپنی
کر دیجیے اب آساں مطلب ضرور میرا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.