جب حسن ازل اپنی تصویر بنا لایا
جب حسن ازل اپنی تصویر بنا لایا
پردے سے وہ ہرجائی تقریر بنا لایا
خود شمع ہے محفل میں روشن ہے ہر اک دل میں
سر لینے کو خود قاتل گل گیر بنا لایا
اس طرۂ پیچاں نے عالم کو کیا قیدی
کیا عشق و محبت کی زنجیر بنا لایا
وحدت سے وہ کثرت میں کر اپنے تئیں ظاہر
ہے برزخ کبریٰ کی تحریر بنا لایا
زندہ کیا خادم کو جب ایک نظر دیکھا
کیا آنکھوں کو تو ظالم اکسیر بنا لایا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.