جب سے وحدت کی پی ہے ہم نے شراب
جب سے وحدت کی پی ہے ہم نے شراب
ہو گئی ایک مثل آب حیات
حوصلہ اب نہیں ہے کچھ باقی
ایسا ہم کو ملا ہے اس میں ثواب
نکتۂ اینما کھلا ہم پر
نفس امارہ ہو گیا خراب
مؤجزن دل میں ہے الوہیت
ہیں انا اللہ کے شور میں غرقاب
کہی خادمؔ نے اب غزل ایسی
حق ہے باقی تو کچھ نہیں ہے عذاب
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.