عشق میں آ کر تری از بسکہ غم کھاتے ہیں ہم
عشق میں آ کر تری از بسکہ غم کھاتے ہیں ہم
دل لگا کر تجھ سے پیارے اب تو پچھتاتے ہیں ہم
کیوں خفا رہتا ہے مجھ سے کیا خطا میری ہے یار
سچ بتا کیا ماجرا ہے اب تو گھبراتے ہیں ہم
چھوڑ کر دونوں جہاں کو مثل مجنوں ہو گئے
اب گدا ہیں تیرے در کے تیرے کہلاتے ہیں ہم
ساغر دل کو مئے وحدت سے تونے ہے بھرا
چاہو بولو یا نہ بولو اب تو چلاتے ہیں ہم
عرض خادمؔ کی یہی ہے اس کو سننا ہے ضرور
حضرت شاہ صفی تیرے ہی کہلاتے ہیں ہم
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.