ہم آپی کو ہر جا عیاں دیکھتے ہیں
ہم آپی کو ہر جا عیاں دیکھتے ہیں
جدھر دیکھتے ہیں جہاں دیکھتے ہیں
کہیں آدم و شیت و حوا ہوئے ہم
کہیں معنی انس و جاں دیکھتے ہیں
کہیں مصطفیٰ ہیں کہیں مرتضیٰ ہیں
کہیں آپ کو جان جاں دیکھتے ہیں
کہیں بادشاہ ہیں کہیں ہم گدا ہیں
کہیں آپ کو لا مکاں دیکھتے ہیں
کہیں ہم ہیں خادم کہیں ہم صفی ہیں
کہیں آپ کو جل شاں دیکھتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.