دونوں جہاں میں یارو مختار ہیں تو ہم ہیں
دونوں جہاں میں یارو مختار ہیں تو ہم ہیں
سب عاشقوں میں ساقی سرشار ہیں تو ہم ہیں
دیکھا سمجھ سمجھ کر آخر پتہ ملا یہ
گر یار ہیں تو ہم ہیں اغیار ہیں تو ہم ہیں
سودے کی میری ہر جا کیا کیا یہ بکریاں ہیں
ہیں مشتری تو ہم ہیں بازار ہیں تو ہم ہیں
فرہاد اور شیریں ہم سے نہیں جدا ہیں
گر تیشہ ہیں تو ہم ہیں کہسار ہیں تو ہم ہیں
درد و دوا ہمیں ہیں حاذق حکیم ہم ہیں
بیماری ہیں تو ہم ہیں بیمار ہیں تو ہم ہیں
عالم جو ہیں تو ہم ہیں ظاہر جو ہیں تو ہم ہیں
منصور ہیں تو ہم ہیں اور دار ہیں تو ہم ہیں
لوگو صنم کو دیکھو خادمؔ صفی میں ظاہر
گر دید ہیں تو ہم ہیں دیدار ہیں تو ہم ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.