ہمیں صورت ہیں ہمیں دید ہیں جاناں ہیں ہمیں
ہمیں صورت ہیں ہمیں دید ہیں جاناں ہیں ہمیں
ہمیں عاشق ہمیں معشوق ہیں عرفاں ہیں ہمیں
زاہدا حال مرا دیکھ کے حیراں تو نہ ہو
مذہب زہد ہمیں مشرب رنداں ہیں ہمیں
ہم کو بس اپنے سوا کچھ نظر آتا ہی نہیں
آدم و شیث ہمیں حضرت انساں ہیں ہمیں
بوجھے یہ رمز وہی جو کہ حقیقت سمجھے
واعظ پیر مغاں حافظ قرآں ہیں ہمیں
کیا کرے حمد و صفت اس کے سوا اب خادمؔ
ہمیں احمد ہیں ہمیں یوسف کنعاں ہیں ہمیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.