صنم جب سے عاشق تمہارے ہوئے ہیں
صنم جب سے عاشق تمہارے ہوئے ہیں
دلوں میں محبت سے پیارے ہوئے ہیں
پرستش تری ہم کو بھاتی بہت ہے
حرم دیر سے ہم کنارے ہوئے ہیں
بناؤ کسی کو بگاڑو کسی کو
میاں ہم تو تیرے سنوارے ہوئے ہیں
ہیں شمس و قمر دونوں شانیں تمہاری
اسی سے یہ ظاہر شرارے ہوئے ہیں
غزل اب تو خادمؔ نے ایسی کہی ہے
بلند اب ستارے ہمارے ہوئے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.