دل کو مرے اے ساقی سرشار کیا تو نے
دل کو مرے اے ساقی سرشار کیا تو نے
جب دل کا لگا پایا انکار کیا تو نے
نازوں سے اداؤں سے غمزوں سے نگاہوں سے
معلوم ہوا مجھ کو جو کار کیا تو نے
اول بھی تو ہی بولا خود قول الست آخر
قالو بلا کو کہہ کے اقرار کیا تو نے
معشوق مرا تو ہی اور میں ہوں ترا عاشق
مخدوم صفی بن کر اظہار کیا تو نے
عاشق ہیں ترے اے گل کہنے کو یوں تو لاکھوں
خادمؔ کو مگر محو دیدار کیا تو نے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.