ہم سے ہے کیوں جدا جدا کیسا ہے تو الگ الگ
ہم سے ہے کیوں جدا جدا کیسا ہے تو الگ الگ
دل کو ہے غم نیا نیا کیسا ہے تو الگ الگ
جب سے گیا تواز ساقیا جام و سبو رکھا دیا
کرتے ہیں ہم خدا خدا کیسا ہے تو الگ الگ
تم نے جو وعدہ تھا کیا کیوں نہ اسے وفا کیا
رہتے ہو کیا خفا خفا کیسا ہے تو الگ الگ
دونوں جہاں کو لے لیا صبر و شکیب کھو دیا
ہم پر تو کی جفا جفا کیسا ہے تو الگ الگ
خادمؔ خستہ کی خطا اس کو کرو نہ کیوں عطا
کہتے ہو ہاں بچا بچا کیسا ہے تو الگ الگ
- کتاب : Asrar-e-Haqiqat (Pg. 18)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.