عشق کو ہر جز اور ہر کل میں دیکھا چاہیے
عشق کو ہر جز اور ہر کل میں دیکھا چاہیے
ہر شجر ہر برگ اور ہر گل میں دیکھا چاہیے
ہم تو سمجھے ہیں اسی کو ہے یہ سب احمد کا نور
ہر چمن ہر باغ ہر سنبل میں دیکھا چاہیے
ہو گیا ثابت قلوب المؤمنین عرش خدا
ہر چمن ہر زلف ہر کاکل میں دیکھا چاہیے
کہہ گئے ہم کلمۃ الحق رمز میں توحید کے
ہر صدا ہر شور اور ہر غل میں دیکھا چاہیے
ہم تو خادمؔ ہیں صفی کے عشق ہے اپنا مقام
نالہ و فریاد ہر بلبل میں دیکھا چاہیے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.