طریقت کو مرا شاہد مرا مشہود جانے ہے
طریقت کو مرا شاہد مرا مشہود جانے ہے
حقیقت کو مرا والی مرا معبود جانے ہے
ہمیں ملاح اور کشتی ہمیں دریائے وحدت ہیں
ہمارے دل کے مطلب کو مرا مقصود جانے ہے
ہمیں معشوق اور عاشق ہمیں مشتاق ہر فن کے
چمک اس نور کی یارو مرا موجود جانے ہے
ہمیں زاہد ہمیں عابد ہمیں ہیں عشق کے بندے
سبھی اسرار وحدت کو مرا محمود جانے ہے
ہمیں خادمؔ ہمیں مخدوم ہم ساجد ہمیں مسجود
نتیجہ اس محبت کا مرا مسجود جانے ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.