عشق یہ شئے ہے اسے ہر شئے میں پوچھا چاہیے
عشق یہ شئے ہے اسے ہر شئے میں پوچھا چاہیے
ہے خدا یارو اسی میں اس کو پوجا چاہیے
ہم تو سمجھے ہیں اسی کو ہے یہ سب احمد کا نور
کل شئ میں ہی یہی بس اس کو سوجھا چاہیے
ہو گیا ثابت قلوب المؤمنین عرش خدا
ہے یہ کعبہ اور قبلہ اس کو دیکھا چاہیے
کہہ گئے ہم کلمۃ الحق رمز میں توحید کے
ہے یہ ظاہر ہے یہ باطن اس کو سمجھا چاہیے
ہم تو خادمؔ ہیں صفی کے عشق ہے اپنا مقام
حل ہوا مقصد مرا مطلب کو بوجھا چاہیے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.