Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

یہیں راز دل ہے سجھانے کے قابل

مخدوم خادم صفی

یہیں راز دل ہے سجھانے کے قابل

مخدوم خادم صفی

یہیں راز دل ہے سجھانے کے قابل

جو بوجھے کوئی ہے بوجھانے کے قابل

شریعت سے بڑھ کر طریقت میں دیکھا

نہیں ہے حقیقت چھپانے کے قابل

بتائیں تو کیا ہم بتائیں کسی کسی

نہیں کوئی ملتا بتانے کے قابل

جو دل ہے ہمارا وہ ہے گھر خدا کا

جو دیکھے کوئی ہے دکھانے کے قابل

کیا کرتا خادمؔ تصور ہے اپنا

لگا دل کہیں ہے چھٹانے کے قابل

مأخذ :
  • کتاب : Asrar-e-Haqiqat (Pg. 18)

Additional information available

Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

OKAY

About this sher

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

Close

rare Unpublished content

This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

OKAY
بولیے