Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

رخسار سے کہتی ہے زلف دوتا تو اور نہیں میں اور نہیں

مخدوم خادم صفی

رخسار سے کہتی ہے زلف دوتا تو اور نہیں میں اور نہیں

مخدوم خادم صفی

MORE BYمخدوم خادم صفی

    رخسار سے کہتی ہے زلف دوتا تو اور نہیں میں اور نہیں

    ایک دم بھی نہیں ہوں تجھ سے جدا تو اور نہیں میں اور نہیں

    جو پیچ میں تیری آ پھنسا وہ بھول گیا سب چوں و چرا

    ہر مو سے نکلتی ہے اب یہ صدا تو اور نہیں میں اور نہیں

    گر کفر ہے تو کافر ہوں میں اسلام کا میری ہے یہ پتہ

    یکساں ہے حال میرا تیرا تو اور نہیں میں اور نہیں

    عابد ہے تو معبود ہے تو حامد ہے تو ہی محمود تو ہی

    مسکن ہے ترا دل و جاں میرا تو اور نہیں میں اور نہیں

    گر دید ہے تو دیدار ہوں میں بس آگے کہے خادمؔ اب کیا

    جو کچھ میں کہوں سو ہے وہ بجا تو اور نہیں میں اور نہیں

    مأخذ :
    • کتاب : Asrar-e-Haqiqat (Pg. 20)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے