یارو صنم نے ہم کو خدا سے ملا دیا
یارو صنم نے ہم کو خدا سے ملا دیا
پردہ اٹھا کے چہرۂ انور دکھا دیا
دیکھ اس کی روشنی کو میں حیرت میں آگیا
جلوہ دکھا کے ساری خودی کو بھلا دیا
روز ازل سے مست ہیں قول الست کے
قالو بلیٰ کا جام جو ہم کو پلا دیا
اعجاز عیسوی قدم دل ربا میں ہے
ٹھوکر سے اپنے پاؤں کے ہم کو جلا دیا
خادمؔ دوئی کو چھوڑ کے جب یار سے ملا
مرشد نے راہ فضل سے رستہ بتا دیا
- کتاب : Asrar-e-Haqiqat (Pg. 13)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.