Font by Mehr Nastaliq Web

کلیوں کی جلوہ گہہ میں پھولوں کی انجمن میں

منظر اکبرآبادی

کلیوں کی جلوہ گہہ میں پھولوں کی انجمن میں

منظر اکبرآبادی

MORE BYمنظر اکبرآبادی

    کلیوں کی جلوہ گہہ میں پھولوں کی انجمن میں

    ہے ذکر اے مسافر تیرا ترے وطن میں

    اک کیف تاج میں ہے اک موج ہے چمن میں

    کوثر مرے وطن میں جنت مرے وطن میں

    اب میرےبعد جوشِ وحشت ہے بے ٹھکانے

    گنجائشیں تھیں اس کی میرے ہی پیرہن میں

    نظروں میں تیری ہوگیا کیا حال آنسؤوں کا

    شبنم لرز رہی ہے سورج کی ہر کرن میں

    ظلمِ خزاں بجا ہے اے ہم صفیر لیکن

    قسمت کا ہاتھ بھی تھا تارا جی چمن میں

    صیاد اب چمن سے کیا کیجیے کنارا

    جینا اسی چمن میں مرنا اسی چمن میں

    مینائے فکر میں ہے بزمِ ازل کا بادہ

    الہام کی جھلک ہے منظرؔ مرے سخن میں

    مأخذ :
    • کتاب : ماہنامہ مشورہ، آگرہ (Pg. 480)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے