Font by Mehr Nastaliq Web

کیا فلاں بیچ ڈالے گئے

مقبول احمد انصاری

کیا فلاں بیچ ڈالے گئے

مقبول احمد انصاری

کیا فلاں بیچ ڈالے گئے

ہاں جی ہاں بیچ ڈالے گئے

جو بزرگوں کی میراث تھی

وہ مقال بیچ ڈالے گئے

کچھ قبیلے کے آئین تھے

ناگہاں بیچ ڈالے گئے

وہ علاقہ بھی اپنوں کا تھا

ہم جہاں بیچ ڈالے گئے

بجلیوں کو خبر ہی نہیں

آشیاں بیچ ڈالے گئے

رت جگے نیند اور خواب کے

درمیاں بیچ ڈالے گئے

اے ظفرؔ عشق کی راہ میں

جسم و جاں بیچ ڈالے گئے

مأخذ :
  • کتاب : Sukhanwaran-e-Izzat (Pg. 273)

Additional information available

Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

OKAY

About this sher

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

Close

rare Unpublished content

This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

OKAY
بولیے