Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

سانسوں پہ ترس کھاؤ پہلے کی طرح پھر سے

مقبول احمد انصاری

سانسوں پہ ترس کھاؤ پہلے کی طرح پھر سے

مقبول احمد انصاری

MORE BYمقبول احمد انصاری

    سانسوں پہ ترس کھاؤ پہلے کی طرح پھر سے

    خوشبو ہو بکھر جاؤ پہلے کی طرح پھر سے

    میں لوٹ کے آ جاؤں اس شہر میں نا ممکن

    افواہ نہ پھیلاؤ پہلے کی طرح پھر سے

    میں اپنی وفاؤں کی تاریخ رقم کر دوں

    تم عشق تو فرماؤ پہلے کی طرح پھر سے

    موسم کا تقاضہ ہے کس نے تمہیں روکا ہے

    محفل میں چلے آؤ پہلے کی طرح پھر سے

    پہلی سی محبت کی شدت ہی نہیں دل میں

    اس آگ کو دہکاؤ پہلے کی طرح پھر سے

    نیت نہ بدل جائے رستے میں مسافر کی

    ہاتھوں کو نہ لہراؤ پہلے کی طرح پھر سے

    بچھڑے ہوئے ساتھی کا کیوں غم ہے ظفرؔ صاحب

    کچھ دل کو بھی سمجھاؤ پہلے کی طرح پھر سے

    مأخذ :
    • کتاب : Sukhanwaran-e-Izzat (Pg. 272)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے