Font by Mehr Nastaliq Web

معشوق پر نہ جان جو اپنی فدا کرے

قاضی مقبول امام

معشوق پر نہ جان جو اپنی فدا کرے

قاضی مقبول امام

MORE BYقاضی مقبول امام

    معشوق پر نہ جان جو اپنی فدا کرے

    مجمع میں جان نثاروں کے وہ نام کیا کرے

    اب تو میں بوسۂ لبِ جاں بخش لے چکا

    ہوتا ہے کیا ہزار وہ غصہ ہوا کرے

    غیروں میں آپ بیٹھ کے مہندی رچائے

    آنکھوں سے میری خون کا دریا بہا کرے

    معراج قومی ہو اسی انسان کو نصیب

    اپنی مدد جو آپ بفضلِ خدا کرے

    فیض و کرم سے حشر کے مقبولؔ یا خدا

    باغِ جہاں میں خیر سے پھولا پھلا کرے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے