جلایا مار کر قاتل نے میں اس قتل کے قرباں
جلایا مار کر قاتل نے میں اس قتل کے قرباں
ہوا داخل وہ خود مجھ میں میں ایسے دخل کے قرباں
صنم اپنے سے شاغل ہوں کہ ہر دم ان سے واصل ہوں
وہ واصل مجھ میں ہیں ان میں میں ایسے وصل کے قرباں
اس اہلیت کے میں صدقے کہ نا اہلوں کو نعمت دی
بنایا اہل دل جس نے میں ایسے اہل کے قرباں
مٹا کر عقل نا محرم عقیل ہوش افزا نے
عطا کی عقل حق بیں اب میں ایسی عقل کے قرباں
تمہیں اپنے میں مرشد نے دکھایا صورت اصلی
رہوں مرداںؔ اسے نگراں اور ایسے فضل کے قرباں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.