تمہاری پیاری ادائیں پیارے ہمارے دل میں سما رہی ہیں
تمہاری پیاری ادائیں پیارے ہمارے دل میں سما رہی ہیں
قدم سے تا سر جگہ جگہ پر نرالا جلوہ دکھا رہی ہیں
سخن سخن پر تمہارے پیاری ہزار جانوں سے ہم ہیں واری
کہ پیاری پیاری تمہاری باتیں ہمارے جی کو لبھا رہی ہیں
نہاں ہو تم اور عیاں تمہیں ہو یہ جسم ظاہر ہو جاں تمہیں ہو
نہیں ہوں میں کچھ یہ سب تمہیں ہو رگیں ہماری یہ گا رہی ہیں
نہ چاہو جس کو تم اپنا کرنا وہ لاکھ کوشش کرے ہے ناداں
نوازشوں پر تمہاری رہنا تمامی جھگڑے مٹا رہی ہیں
تمہاری خوبوں پر میرے جاناں ہزار جاناں سے فدا ہے مرداںؔ
اور ان اداؤں کے ہم ہیں قرباں جو ہم کو مولیٰ بنا رہی ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.