تمہیں ہو بس فقط دل میں اور آنکھوں میں سمائے ہو
تمہیں ہو بس فقط دل میں اور آنکھوں میں سمائے ہو
مری ہستی میں بستی اپنی ہستی کی بسائے ہو
سنا کر کلمۃ الحق اور نفخت فیہ من روحی
خیال ماسوا ہر دم مرے دل سے اٹھائے ہو
نہ خواہش خلد کی دل میں گرایش ہے نہ دنیا کی
سگالش اک تمہاری ہے کچھ ایسے دل کے بھائے ہو
نہ دو دل ان حسینوں کو نہ خواہش وصل ہجراں ہو
مذاق خود شناسی سے مزہ گر کچھ بھی پائے ہو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.