کمال عاشقی کا ہے تو ہی میرے دلا حافظ
کمال عاشقی کا ہے تو ہی میرے دلا حافظ
جمال لا یزالی کی ہے میری ہے وفا حافظ
مجھے کیوں جد و جہد ہو خاطر خود رفتہ سے اپنی
کہ ہے آپی مرے دل کا مرا جب دل ربا حافظ
تمہارے عشق میں پیارے ہوئے ہیں دل کے ہم پیارے
ہمارے جان و دل کا ہے ہمارا ہی خدا حافظ
میں ہی اول ہوں آخر ہوں میں ہی ظاہر ہوں باطن ہوں
مطاع دل میں ہی ہوں سب میں ہی اپنا بنا حافظ
ملائی اپنی صورت میں جو صورت اپنے پیروں کی
تو پائی ایک ہی مرداںؔ ہوا جیوں پیشوا حافظ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.