میں نہیں واللہ بالکل ہوں وہی جو کچھ کہ ہوں
میں نہیں واللہ بالکل ہوں وہی جو کچھ کہ ہوں
صورت بلبل ہوں بالکل ہوں وہی جو کچھ کہ ہوں
آدم و حوا ہوں میں اور مظہر ہر کائنات
ساغر و ساقی ہوں یا مل ہوں وہی جو کچھ کہ ہوں
ہوں محیط ہر دو عالم مہر ہوں ذرے کی شکل
مظہر ہر جز ہوں یا کل ہوں وہی جو کچھ کہ ہوں
پیچ ہستی سے چھٹا جو پیچ میں میرے پڑا
صورت کاکل ہوں سنبل ہوں وہی جو کچھ کہ ہوں
راز توحید اپنا مردانؔ مصحف اندر ہے عیاں
سورہ طہٰ ہوں یا قل ہوں وہی جو کچھ کہ ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.